دوبارہ حملہ ہوا تو ایران 90 فیصد یورینیم افزودگی پر غور کرے گا

حملے کی صورت میں جوہری پروگرام مزید آگے بڑھ سکتا ہے۔تہران کا انتباہ

May 12, 2026 · بام دنیا

ایرانی پارلیمانی کمیشن کے ترجمان ابراہیم رضائی نے کہا ہے کہ اگر ایران پر دوبارہ امریکہ یا اسرائیل کی جانب سے حملہ کیا گیا تو تہران کے ممکنہ ردعمل میں “90 فیصد یورینیم افزودگی” بھی شامل ہو سکتی ہے۔

ابراہیم رضائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ اس معاملے کا پارلیمنٹ میں جائزہ لیا جائے گا۔

جبکہ ایران پہلے ہی واضح کر چکا ہے کہ وہ اپنی سلامتی اور جوہری پروگرام پر کسی دباؤ کو قبول نہیں کرے گا۔