نیتن یاہو مخالف اتحاد نے متان کہانا کو اسپیکر نامزد کر دیا

موجودہ اسپیکر امیر اوہانا (لیکوڈ پارٹی) کو عہدے سے ہٹانے کے لیے 61 ارکانِ پارلیمنٹ کے دستخطوں پر مشتمل درخواست جمع کرا دی

November 11, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

یروشلم: گادی ایزن کوٹ کی قیادت میں قائم اپوزیشن اتحاد ‘یاشار’ (Yashar) نے 26ویں کینسیٹ (اسرائیلی پارلیمنٹ) کی حلف برداری سے قبل بڑا سیاسی قدم اٹھاتے ہوئے سابق وزیر اور نو منتخب رکنِ پارلیمنٹ متان کہانا کو اسپیکر کینسیٹ کے عہدے کے لیے اپنا امیدوار نامزد کر دیا۔

اس سے قبل یاشار اتحاد نے منگل کے روز موجودہ اسپیکر امیر اوہانا (لیکوڈ پارٹی) کو ان کے عہدے سے ہٹانے کے لیے 61 ارکانِ پارلیمنٹ کے دستخطوں پر مشتمل درخواست جمع کرائی، جس کے بعد اوہانا اگلے ہفتے نئے اسپیکر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کروانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو کو اقتدار سے باہر رکھنے کے خواہش مند اپوزیشن اتحاد کے اس اقدام سے حکومت کی تشکیل سے قبل ہی کینسیٹ کے قانون سازی کے ایجنڈے پر اپوزیشن کا کنٹرول مزید مضبوط ہو جائے گا۔

لیبرمین اہم دفاعی کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے

معاہدے کے تحت، اپوزیشن بلاک نے اویگڈور لیبرمین کو خارجہ امور و دفاعی کمیٹی کا چیئرمین بنانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ یہ کمیٹی اسرائیلی دفاعی افواج (IDF) میں لازمی فوجی سروس سے متعلق حساس اور اہم قانون سازی کی نگرانی کرتی ہے، جس کی صدارت لیبرمین کے پاس جانے سے آنے والے دنوں میں دفاعی پالیسیوں پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔