ترقی پذیر ممالک مہنگے تیل خریدنے کی کم صلاحیت رکھتے ہیں، ماہرین
عالمی جنوب (گلوبل ساؤتھ) کے ممالک ایران جنگ کے باعث پیدا ہونے والے تیل بحران سے نمٹنے کیلئے سب سے کم تیار دکھائی دیتے ہیں۔
آبنائے ہرمز کی بندش نے جدید تاریخ کے بدترین توانائی بحران کو جنم دیا ہے، جس کے بعد کئی حکومتیں اپنے ہنگامی تیل ذخائر کھولنے کی کوشش کر رہی ہیں، جبکہ بعض ممالک کے پاس اتنے ذخائر موجود ہی نہیں جو اس بحران کے اثرات کم کر سکیں۔
اس صورتحال نے ترقی پذیر ممالک کو شدید خطرے سے دوچار کر دیا ہے کیونکہ وہ مہنگی توانائی خریدنے کی کم صلاحیت رکھتے ہیں اور عالمی منڈی کے اتار چڑھاؤ سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔
اسلام آباد میں قائم سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ کے ریسرچ فیلو خالد ولید کے مطابق ترقی پذیر ممالک “اضافی قیمت ادا کرنے کی کم ترین صلاحیت” رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ موجودہ بحران میں سب سے زیادہ کمزور ہیں۔