طائف: حج کے قدیم راستوں پر تاریخی مہمان نوازی کا اہم مرکز

مکہ جانے والے عازمینِ حج کے لیے طائف کی تاریخی اور اسٹریٹجک اہمیت

May 13, 2026 · امت خاص

رکبان شبرہ: طائف میں عازمینِ حج کی تاریخی میزبانی کا اہم مرکز

 

طائف  کو مکہ مکرمہ جانے والے عازمینِ حج کے لیے تاریخی طور پر ایک اہم مرکز کی حیثیت حاصل رہی ہے، جو اپنی جغرافیائی لوکیشن کے باعث مشرقی گیٹ وے کے طور پر بھی جانی جاتی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق طائف مختلف سمتوں سے آنے والے حج قافلوں کے لیے ایک کلیدی گزر گاہ رہا ہے، جہاں سے صدیوں تک عازمینِ حج کا گزر ہوتا رہا اور انہیں آرام و مہمان نوازی کی سہولتیں فراہم کی جاتی رہیں۔

محقق اور تاریخ دان نے طائف اور اس کے آس پاس واقع تاریخی آرام گاہوں پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ یہ علاقے حج کے قدیم راستوں اور حجاج کی خدمت کی طویل تاریخ رکھتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ عازمینِ حج کی میزبانی کے اہم مقامات میں “رکبان شبرہ” شامل ہے، جہاں تاریخی طور پر جنوب مشرقی ایشیا سے آنے والے حجاج کا استقبال کیا جاتا تھا۔

اسی طرح جنوبی طائف میں واقع الیمانیہ ڈسٹرکٹ یمن سے آنے والے عازمینِ حج کے لیے ایک اہم پڑاؤ رہا، جو اس خطے میں حج کے قدیم راستوں کی وسعت اور سماجی روابط کی گہرائی کو ظاہر کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عباسی دور میں المعشی ڈسٹرکٹ سے بھی حج قافلے گزرتے تھے، جہاں مسافروں کے قیام اور تنظیم کے انتظامات کیے جاتے تھے۔

تاریخی شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ طائف مکہ جانے والے قافلوں کے لیے نہ صرف ایک اہم گزر گاہ تھا بلکہ حج کے مختلف ادوار میں انتظامی اور اسٹریٹجک لحاظ سے بھی مرکزی کردار ادا کرتا رہا ہے۔