ایران کے خلاف جنگ پر اب تک 29 ارب ڈالر خرچ ہو چکے ہیں، پینٹاگون عہدیدار

رقم میں فوجی سازوسامان کی مرمت، متبادل آلات کی فراہمی اور عسکری کارروائیوں کے آپریشنل اخراجات شامل

May 12, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) کے ایک سینئر عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے خلاف جاری امریکی۔اسرائیلی جنگ پر اب تک مجموعی طور پر 29 ارب ڈالر خرچ ہو چکے ہیں۔

الجزیرہ نیوز کے مطابق پینٹاگون میں قائم مقام کمپٹرولر کے فرائض انجام دینے والے جولز ہرسٹ نے امریکی قانون سازوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس رقم میں فوجی سازوسامان کی مرمت، متبادل آلات کی فراہمی اور عسکری کارروائیوں کے آپریشنل اخراجات شامل ہیں۔یہ تخمینہ گزشتہ ماہ کے آخر میں فراہم کی گئی رپورٹ کے مقابلے میں 4 ارب ڈالر زیادہ ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جنگی اخراجات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی نہ صرف خطے کے امن بلکہ عالمی معیشت اور توانائی کی منڈیوں پر بھی گہرے اثرات مرتب کر سکتی ہے۔