اٹلی کا خلیجی خطے کے قریب دو بحری جہاز تعینات کرنے کا اعلان

آبنائے ہرمز میں کسی بھی ممکنہ مشن پر جانے سے پہلے اراکینِ پارلیمنٹ کی مظوری لی جائے گی ،وزیرِ دفاع گائیڈو کروزیٹو

فائل فوٹو

فائل فوٹو

وینس:اٹلی کا کہنا ہے کہ وہ خطے میں مستقل جنگ بندی کے نتیجے میں کسی بین الاقوامی مشن کا حصہ بن کر دو اطالوی مائن سوئپر بحری جہاز خلیجی خطے کے قریب تعینات کر سکتا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ملک کے وزیرِ دفاع گائیڈو کروزیٹو نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ آبنائے ہرمز میں کسی بھی ممکنہ مشن پر جانے سے پہلے اراکینِ پارلیمنٹ کی مظوری لی جائے گی۔

تاہم اٹلی کے وزیرِ دفاع نے واضح کیا کہ ان بحری جہازوں کی تعیناتی سے قبل شرط یہ ہے کہ خطے میں موجودہ شکل کی جنگ بندی نہ ہو بلکہ ’حقیقی اور مستند جنگ بندی ہو، یقینی امن اور زیادہ بہتر رہے گا۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ خلیجی خطے تک بحری جہازوں کو پہنچنے میں ہفتے لگ سکتے ہیں، اس لیے ان جہازوں کو ’پہلے ہی متحرک‘ کیا جا رہا ہے، پہلے مشرقی بحیرہ روم میں اور پھر بحیرہ روم میں۔