ایران نے چینی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی
بدھ کی شام سے ایران کی اجازت سے 30 بحری جہازوں نے آبنائے ہرمز پار کیا ہے ، ایرانی پاسداران انقلاب
May 14, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو
تہران: ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کی بحری افواج نے بدھ کی رات سے چینی جہازوں کے ایک گروپ کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی ہے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جنگ کے آغاز کے بعد ایران نے بڑی حد تک اس راستے سے شپنگ کو روک رکھا تھا۔ تاہم اب چینی جہازوں کو گزرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
ادھر ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ بدھ کی شام سے ایران کی اجازت سے 30 بحری جہازوں نے آبنائے ہرمز پار کیا ہے۔