متحدہ عرب امارات کا آبنائے ہرمز کو بائی پاس کر کے تیل کی برآمدات دگنی کرنے کا منصوبہ
یو اے ای نے ابوظہبی فجیرہ نئی آئل پائپ لائن منصوبے کی تعمیر تیز کرنے کا اعلان کیا ہے ، میڈیا رپورٹس
فائل فوٹو
ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات نے فجیرہ بندرگاہ سے تیل برآمدات دوگنا کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یو اے ای نے ابوظہبی فجیرہ نئی آئل پائپ لائن منصوبے کی تعمیر تیز کرنے کا اعلان کیا ہے، حکومت کو نئی پائپ لائن منصوبہ 2027 تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔
ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید کی پائپ لائن منصوبہ جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے، نئی لائن آبنائے ہرمز کو بائی پاس کرنے میں مدد دے گی۔
ابو ظہبی حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ فجیرہ پائپ لائن یومیہ 18 لاکھ بیرل خام تیل سپلائی کی صلاحیت رکھتی ہے، نئی توسیع سے اماراتی تیل کی برآمدی گنجائش مزید بڑھے گی۔