روس اور یوکرین کے درمیان 200 سے زائد جنگی قیدیوں کا تبادلہ

ان کے فوجی بیلاروس میں موجود ہیں جہاں انہیں ضروری مدد فراہم کی جا رہی ہے ، روسی وزارت دفاع

May 15, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

ماسکو: روس اور یوکرین کے درمیان 200 سے زائد قیدیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔

برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق آج روس اور یوکرین کے درمیان 205 قیدیوں کا تبادلہ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تبادلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں جنگ بندی سے منسلک معاہدے کے ایک حصے کے طور پر سامنے آیا ہے۔

اس حوالے سے روسی وزارت دفاع کی جانب سے بتایا گیا کہ ان کے فوجی بیلاروس میں موجود ہیں جہاں انہیں ضروری مدد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ متحدہ عرب امارات نے بھی تبادلے میں ثالثی کی۔

واضح رہے کہ دونوں ممالک کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے تحت اس ماہ کے شروع میں 1000 فوجیوں کے تبادلے پر اتفاق کیا گیا تھا۔