مظفر گڑھ میں دیور نے بھابھی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی،خاتون جاں بحق
5 ماہ قبل شادی شدہ خاتون دوران علاج نشتر اسپتال میں دم توڑ گئی
فائل فوٹو
مظفر گڑھ میں ایک افسوسناک واقعے میں دیور نے اپنی بھابھی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، جس سے خاتون بعد ازاں دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گئی۔
پولیس ترجمان کے مطابق یہ واقعہ تحصیل جتوئی میں پیش آیا، جہاں جھلسنے والی خاتون کو تشویشناک حالت میں نشتر اسپتال ملتان منتقل کیا گیا تھا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے دیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ واقعے کا مقدمہ 3 افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق گھریلو جھگڑوں پر دیور نے مبینہ طور پر ڈیزل چھڑک کر آگ لگائی۔
مقدمے کے متن میں بتایا گیا ہے کہ مقتولہ کی شادی 5 ماہ قبل ہوئی تھی اور اس کا شوہر سیالکوٹ میں ملازمت کرتا ہے۔
واقعے میں خاتون کا 80 فیصد سے زائد جسم جھلس گیا تھا۔