چین کی طرف سے پاکستانی سفیر کے لیے بہترین ڈپلومیٹ میڈل
خلیل ہاشمی اعزاز پانے والے پہلے پاکستانی سفیر، پاک چین تعلقات پر زور
خلیل ہاشمی ’بہترین ڈپلومیٹ میڈل‘ پانے والے پہلے پاکستانی سفیر
چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی کو چینی وزیر خارجہ وانگ یی کی جانب سے ’بہترین ڈپلومیٹ میڈل‘ سے نوازا گیا۔
وزارت خارجہ بیجنگ میں منعقدہ خصوصی تقریب میں خلیل ہاشمی کو یہ تمغہ پیش کیا گیا۔ انہیں یہ اعزاز غیر معمولی سفارتی صلاحیتوں اور پاک چین تعلقات کو مضبوط بنانے میں انمول شراکت کے اعتراف میں دیا گیا۔
سفیر خلیل ہاشمی چین میں خدمات انجام دینے والے پہلے پاکستانی سفیر بن گئے جنہیں یہ اعزاز حاصل ہوا۔
انہوں نے چینی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یہ ایوارڈ اپنی ٹیم کے ارکان، خاندان اور دونوں ممالک کی سفارتی خدمات کے نام کیا۔
سفیر خلیل ہاشمی نے کہا کہ پاکستان اور چین نے ہمیشہ عالمی چیلنجز میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔