اسرائیل اور امریکا کو ناکوں چنے چبوانے والے شہید محمد عودہ کون تھے؟
7 اکتوبر 2023 کے حملوں سے متعلق منصوبہ بندی میں بھی شامل رہے، تاہم اس کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔
اسرائیل اور امریکا کو ناکوں چنے چبوانے والے شہید محمد عودہ کون تھے؟
حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے رہنما محمد عودہ کی شہادت کے بعد ان کی شخصیت اور عسکری کردار پر عالمی میڈیا اور سکیورٹی حلقوں میں بحث جاری ہے۔
رپورٹس کے مطابق محمد عودہ کو غزہ سٹی میں ایک فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا، جہاں ایک رہائشی عمارت کی بالائی منزلیں تباہ ہوئیں۔ حملے کے وقت قریبی علاقے میں بازار میں عید کی خریداری کے باعث بڑی تعداد میں شہری موجود تھے۔
اسرائیلی فوج اور سکیورٹی اداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ کارروائی کئی ماہ کی انٹیلی جنس نگرانی کے بعد کی گئی، جس میں جدید ٹیکنالوجی اور ٹریکنگ سسٹمز استعمال ہوئے۔
محمد عودہ مبینہ طور پر حماس کے عسکری و انٹیلی جنس ڈھانچے میں ایک اہم شخصیت سمجھے جاتے تھے۔ وہ غزہ کے جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں پیدا ہوئے اور کم عمری میں ہی تنظیم سے وابستہ ہو گئے تھے۔ بعد ازاں انہوں نے حماس کے داخلی سکیورٹی یونٹ “مجد” اور پھر القسام بریگیڈز میں اہم ذمہ داریاں سنبھالیں۔
سکیورٹی رپورٹس کے مطابق وہ حماس کے انٹیلی جنس نیٹ ورک سے بھی وابستہ رہے اور مختلف عسکری منصوبہ بندیوں اور معلوماتی سرگرمیوں میں کردار ادا کرتے رہے۔ اسرائیلی حکام کے مطابق وہ 7 اکتوبر 2023 کے حملوں سے متعلق منصوبہ بندی میں بھی شامل رہے، تاہم اس کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔
رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حالیہ مہینوں میں تنظیمی قیادت میں تبدیلیوں کے بعد ان کا نام القسام بریگیڈز کی ممکنہ قیادت کے طور پر سامنے آیا تھا، تاہم اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی تھی۔
ان کی شہادت کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے جبکہ مختلف حلقوں میں ان کے عسکری کردار اور اثر و رسوخ پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔