واشنگٹن میں اسرائیلی اور لبنانی فوجی مذاکرات مثبت اور تعمیری رہے۔امریکہ

اسرائیل اور لبنان کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے۔امریکہ کا دعویٰ

May 30, 2026 · بام دنیا

ایک امریکی عہدیدار نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی اور لبنانی فوجی وفود کے درمیان واشنگٹن میں ہونے والے مذاکرات ’تعمیری‘ رہے ہیں اور یہ ملاقات آئندہ سفارتی بات چیت کی راہ ہموار کرے گی۔

امریکی محکمہ دفاع کے نائب سربراہ ایلبرج کولبی نے ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ’آج پینٹاگون میں میں نے اسرائیلی اور لبنانی فوجی وفود کی میزبانی کی، جو دونوں ممالک کے درمیان جاری امن مذاکرات کی حمایت میں سکیورٹی ٹریک کا حصہ تھے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ’دونوں فریق کی افواج کے درمیان تعمیری گفتگو ہوئی، جو اگلے ہفتے امریکی محکمہ خارجہ کی قیادت میں ہونے والے سیاسی عمل میں مددگار ثابت ہوگی۔

یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان پائیدار جنگ بندی کے حصول کے لیے سفارتی کوششیں تیز کی جا رہی ہیں۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ فوجی سطح پر اعتماد سازی اور سکیورٹی معاملات پر پیش رفت مستقبل کے سیاسی مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا کر سکتی ہے، جس کا مقصد سرحدی کشیدگی میں کمی اور خطے میں استحکام کو فروغ دینا ہے۔