امریکہ نے ایشیا پیسفک کو نظرانداز نہیں کیا۔ پینٹاگون چیف
دفاعی پیداوار بڑھا رہے ہیں، ایران کے جوہری پروگرام پر معاہدہ چاہتے ہیں۔ امریکی بیان
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ
پینٹاگون کے سربراہ پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ میں مصروف ہونے کے باوجود امریکہ نے ایشیا پیسفک خطے سے توجہ نہیں ہٹائی۔
سنگاپور میں شنگری لا ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے ہیگستھ نے کہا کہ واشنگٹن ایک وقت میں دو کام کر سکتا ہے۔
انہوں نے کہا، “ہم اپنے دفاعی صنعتی نظام کو تیزی سے مضبوط کر رہے ہیں تاکہ جلد ہی ہم گولہ بارود کی پیداوار 2، 3 اور 4 گنا بڑھا سکیں، تاکہ دنیا بھر میں ہمارے تمام منصوبے مناسب طور پر فنڈڈ ہوں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ “صبر سے کام لے رہے ہیں” اور ایک ایسا بڑا معاہدہ چاہتے ہیں جو یقینی بنائے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے۔