اسرائیلی فوج کی جنوبی لبنان کے شہریوں کو فوری انخلا کی وارننگ

دریائے زہرانی کے جنوب میں حملوں کا خدشہ ہے، اسرائیل کا انتباہ

May 31, 2026 · بام دنیا

جنوبی مغربی کنارے کے شہر ہیبرون کے پرانے شہر میں 14 فروری 2026 کو چھاپے کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے سیکیورٹی اقدامات کیے۔

اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں دریائے زہرانی کے جنوب میں رہنے والے شہریوں کو فوری انخلا کی وارننگ جاری کر دی ہے۔

فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ اس علاقے میں حزب اللہ کے خلاف بھرپور کارروائیاں کر رہی ہے، لہٰذا دریائے زہرانی کے جنوب میں موجود تمام رہائشی فوری طور پر اپنے گھروں کو چھوڑ دیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ جنوب کی جانب کسی بھی قسم کی نقل و حرکت شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔