پاکستان کے 434 رنز کے جواب میں سری لنکا کے 338 رنز،دھننجایا ڈی سلوا کی شاندار سنچری
دھننجایا ڈی سلوا نے شاندار سنچری اسکور کی اور 137 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں، جبکہ کپتان کوشل مینڈس 85 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
پاکستان کے 434 رنز کے جواب میں سری لنکا کے 338 رنز،دھننجایا ڈی سلوا کی شاندار سنچری
پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 434 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی تھی۔ جواب میں سری لنکا کی بیٹنگ کے دوران دھننجایا ڈی سلوا نے شاندار سنچری اسکور کی اور 137 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں، جبکہ کپتان کوشل مینڈس 85 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
سری لنکا کی جانب سے لہرو اودارا نے 42، کامندو مینڈس نے 58 اور کوشل مینڈس نے 85 رنز بنائے۔ ابتدائی تین وکٹیں جلد گرنے کے بعد دھننجایا ڈی سلوا اور کامندو مینڈس نے اننگز کو سنبھالا، جبکہ بعد میں ڈی سلوا اور کوشل مینڈس کے درمیان اہم شراکت قائم ہوئی۔
دھننجایا ڈی سلوا نے 203 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 16 چوکے لگائے، جبکہ کوشل مینڈس نے 135 گیندوں پر 6 چوکے اور 3 چھکے لگاکر 85 رنز بنائے۔
سری لنکا کی اننگز کا آغاز اچھا نہ رہا اور ابتدائی تین کھلاڑی صرف 12 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ لہرو اودارا 42 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، جبکہ پسیندو سوریا بندارا بغیر کوئی رن بنائے اور دنیش چندیمل صرف ایک رن بناکر پویلین واپس گئے۔
اس کے بعد کامندو مینڈس نے 58 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور دھننجایا ڈی سلوا کے ساتھ مل کر ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا۔ تاہم وہ 155 کے مجموعی اسکور پر محمد عباس کا شکار بن گئے۔
پاکستان کی جانب سے ثاقب خان اور محمد عباس نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 434 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی تھی۔ پاکستان کی جانب سے سعود شکیل 93 رنز بناکر نمایاں رہے، جبکہ طیب عارف نے 57، محمد طحہٰ نے 51، بابر اعظم نے 50 اور عرفات منہاس نے 52 رنز اسکور کیے۔ وکٹ کیپر بیٹر غازی غوری نے بھی 48 رنز کی اننگز کھیلی۔
سری لنکا کی جانب سے اسیتھا فرنینڈو اور دلشان مدوشنکا نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ لاہیرو کمارا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔