میانمار میں باغیوں کے زیر قبضہ گاؤں میں دھماکا، 55 افراد ہلاک

70 سے زائد زخمی,دھماکے کی وجوہات واضح نہیں ,برطانوی میڈیا

June 1, 2026 · بام دنیا
فوٹو سوشل میڈیا

فوٹو سوشل میڈیا

میانمار میں باغیوں کے زیر قبضہ گاؤں میں دھماکا ہوا ہے۔ اس حوالے سے برطانوی میڈیا کے مطابق 55 افراد ہلاک، 70 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب میانمار کے نئے دارالحکومت نیپیداو سے برطانوی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد میں 25 خواتین بھی شامل ہیں۔

ضلع نامکھان میں موجود ایک فرسٹ ریسپانڈر (امدادی کارکن) نے بتایا کہ دھماکے میں بچوں سمیت 46 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ 70 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

 ایک اور امدادی اہلکار نے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد زیادہ بتاتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ واقعے میں 59 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اس دھماکے کی وجوہات واضح نہیں ہیں۔