کراچی میں جعلی دستاویزات پر تین خواتین مسافر آف لوڈ
مشکوک تعلیمی اسناد پر جرمنی جارہی تھیں
June 1, 2026 · قومی
کراچی ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے کارروائی کے دوران تین خواتین مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جرمنی جانے والی تین خواتین مسافروں کو مشکوک تعلیمی دستاویزات کی بنیاد پر آف لوڈ کیا گیا۔
دو خواتین سٹوڈنٹ ویزوں اور ایک ریزیڈنس پرمٹ پر جرمنی جانا چاہتی تھیں۔
ترجمان کے مطابق مزید تحقیقات میں کراچی کے رہائشی ایک ایجنٹ ہمایوں کا نام سامنے آیا ہے، جس نے مبینہ طور پر فی مسافر ایک لاکھ پچاس ہزار روپے کے عوض جعلی تعلیمی دستاویزات فراہم کیں۔
ٹیگز: