بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
وکلا اور فیملی ارکان میں سے کسی کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔
June 2, 2026 · قومی
فائل فوٹو
راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف اور بشریٰ بی بی کی ملاقات راولپنڈی جیل میں کرائی گئی، جو کانفرنس روم میں تقریباً پچاس منٹ تک جاری رہی۔
جیل ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران وکلا اور فیملی ارکان میں سے کسی کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔
بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں کارکنان کی بڑی تعداد کے ہمراہ فیکٹری ناکے پر موجود رہیں، جبکہ وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، شفیع جان اور مینا خان آفریدی بھی فیکٹری ناکے پر تعینات رہے۔
ٹیگز: