صوبائی وزیر ناصر شاہ کے بیٹے بیرسٹر غلام شبیر شاہ پراسیکیوٹر جنرل سندھ تعینات

فیض شاہ کے جج بننے سے خالی عہدے پر تقرری

June 3, 2026 · قومی

سندھ حکومت نے بیرسٹر غلام شبیر شاہ کو پراسیکیوٹر جنرل سندھ تعینات کر دیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن محکمہ قانون سندھ کی جانب سے جاری کر دیا گیا۔

بیرسٹر غلام شبیر شاہ، وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کے بیٹے ہیں۔

پراسیکیوٹر جنرل سندھ کا عہدہ پراسیکیوٹر جنرل فیض شاہ کی سندھ ہائیکورٹ کے جج کے طور پر تعیناتی کے بعد خالی ہوا تھا۔

اس دوران ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل منتظر مہدی قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل سندھ کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے۔