ویل چیئر پربیٹھا اڈیالہ جیل کا قیدی اسپتال سے فرار

منشیات کے قیدی جمیل بی بی اسپتال سے نامعلوم افراد کے ساتھ فرار

June 5, 2026 · قومی

فائل فوٹو

اڈیالہ جیل سے علاج کے لیے لایا گیا قیدی جمیل بینظیر بھٹو اسپتال سے فرار ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق فرار ہونے والا مجرم جمیل منشیات کے مقدمے میں گرفتار اور عدالت سے سزا یافتہ تھا۔ اسے منشیات اسمگلنگ کے الزام میں 9 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

راولپنڈی پولیس نے مجرم جمیل کے فرار کا مقدمہ تھانہ وارث خان میں درج کر لیا ہے، جس میں ڈیوٹی پر تعینات اے ایس آئی عمران احمد اور کانسٹیبل قمر علی کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق فرار ہونے والا قیدی اپنے بیٹے عدنان اور نامعلوم شخص کی مدد سے وہیل چیئر پر اسپتال کے وارڈ سے باہر لے جایا گیا اور گاڑی میں بیٹھا کر فرار ہوگیا۔