فیملی کو اعتماد میں لیےبغیر بانی کو اسپتال منتقل کیا گیا:شفیع جان

جیل مینوئل کی خلاف ورزی اور شفافیت نہ ہونے کا الزام

June 15, 2026 · قومی

فائل فوٹو

پشاور: خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ایک بار پھر رات کی تاریکی میں خفیہ طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

اپنے بیان میں شفیع جان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی فیملی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا اور نہ ہی ان کے ذاتی معالجین کو رسائی دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ شام کے بعد قیدی کو جیل سے باہر منتقل کرنا جیل مینوئل کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

شفیع جان نے سوال اٹھایا کہ حکومت صحت سے متعلق معلومات کو شفاف انداز میں عوام اور اہلخانہ کے سامنے کیوں نہیں لا رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو ان کی فیملی کے مطالبے کے مطابق الشفا آئی اسپتال منتقل کیا جائے۔