شامی صدر احمد الشرع حزب اللہ سے نمٹ سکتے ہیں،ٹرمپ
اگر اسرائیل حزب اللہ کے خلاف کارروائی سب کو مارے بغیر نہیں کر سکتا، تو شام یہ کام کر دے گا۔ گفتگو
فائل فوٹو
جنیوا: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جی-7 سربراہی اجلاس کے موقع پر ایک غیر معمولی بیان میں کہا ہے کہ شام کے صدر احمد الشرع لبنان کی حزب اللہ سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، کیونکہ اسرائیلی مہم کے نتیجے میں بہت زیادہ جانی نقصان ہو رہا ہے۔
ٹرمپ نے شامی صدر احمد الشرع کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ حیرت انگیز کام کر رہے ہیں۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر اسرائیل حزب اللہ کے خلاف کارروائی سب کو مارے بغیر نہیں کر سکتا، تو وہ یہ کام کر دیں گے۔ شام یہ کام کر دے گا۔
ٹرمپ نے احمد الشرع کے بارے میں کہا کہ وہ حزب اللہ کے ساتھ “بہت اچھے” ہیں، انہیں پسند نہیں کرتے، اور وہ “کوئی بھولا بھالا نہیں” ہیں۔