ڈیل پر دستخط کے بعد تہران کو ایندھن کی فوری فروخت کی اجازت دے دی جائے گی ، امریکی جریدہ
یہ پیشکش ایران کو ابتدائی مالی مراعات کے طور پر دی جارہی ہے، رپورٹ
فائل فوٹو
واشنگٹن: امریکی جریدے نے انکشاف کیا ہے کہ ڈیل پر دستخط کے بعد ایران کو ابتدائی مالی مراعات دی جارہی ہیں۔
امریکی جریدے نے امریکا ایران ڈیل سے واقف افراد سے متعلق خبر بریک کی ہے، جس میں بتایا گیا کہ ڈیل ہونے پر واشنگٹن، تہران کو ایندھن کی فوری فروخت کی اجازت دے گا۔
جریدے کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ پیشکش ایران کو ابتدائی مالی مراعات کے طور پر دی جارہی ہے، ایرانی تیل پر پابندیوں میں نرمی معاہدے پر دستخط کے فوراً بعد ہوگی۔
واضح رہے کہ واشنگٹن اور تہران نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیے ہیں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔ باقاعدہ دستخطی تقریب جمعے کو ہوگی۔
معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز 60 روز کے لیے بغیر کسی ٹول ٹیکس کے کھلی رہے گی۔