مفاہمتی یادداشت کے روز ہی ایران۔ امریکہ مذاکرات کا آغاز کریں گے

عباس عراقچی نے حتمی ڈیل کے لیے دو ماہ میں مذاکراتی عمل مکمل کرنے کی امید ظاہر کردی

June 17, 2026 · بام دنیا

فائل فوٹو

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے دن ہی دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوگا۔ ان کے مطابق ابتدائی مرحلے کے بعد حتمی معاہدے کی تکمیل کے لیے آئندہ 60 روز کے دوران مذاکرات جاری رہیں گے۔

عباس عراقچی نے اپنے بیان میں کہا کہ مجوزہ حتمی معاہدے کے لیے ہونے والی بات چیت میں ایران کے جوہری پروگرام اور عائد پابندیوں کے خاتمے سمیت اہم امور زیر بحث آئیں گے۔

یاد رہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب 19 جون کو سوئٹزرلینڈ کے علاقے برجن اسٹاک میں منعقد ہونے والی ہے۔ سوئس وزارت خارجہ کے مطابق لوسرن کے قریب واقع یہ مقام اپنے جغرافیائی محل وقوع اور دشوار گزار راستوں کے باعث سکیورٹی انتظامات کے لیے موزوں سمجھا جاتا ہے۔