برطانوی پارلیمنٹ میں پاکستان کی سفارتی کوششوں کا اعتراف
لارڈ احمد سمیت برطانوی ارکان کی پاکستان اور شہباز شریف کی سفارتکاری کی تعریف
برطانوی پارلیمنٹ اور ہاؤس آف لارڈز میں پاکستان کی سفارتی کوششوں اور امن کے کردار کو بھرپور طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔
ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں کمی کے حوالے سے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے ارکانِ پارلیمنٹ نے اسے خطے میں اہم سفارتی پیش رفت قرار دیا۔
لارڈ احمد آف ومبلڈن نے پاکستان کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے واضح الفاظ میں کہا کہ “پاکستان کا بہت بہت شکریہ”۔
برطانوی اراکینِ پارلیمنٹ نے بھی پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی اور وزیراعظم شہباز شریف کی سفارتکاری کو عالمی سطح پر مؤثر اور قابلِ قدر قرار دیا۔
برطانوی حکومت کے نمائندوں کے مطابق ایران اور امریکہ کو موجودہ مذاکراتی مقام تک لانے میں پاکستان نے ایک اہم اور تعمیری کردار ادا کیا ہے۔