ڈی پی او حافظ آباد کے تبادلے پر پولیس نےوضاحت جاری کردی

ڈی پی او حافظ آباد کی ٹرانسفر پولیس ڈیپارٹمنٹ کا مکمل طور پر انتظامی فیصلہ ہے، جو ادارہ جاتی ضروریات کے مطابق کیا گیا ہے۔آئی جی پنجاب

June 17, 2026 · قومی

فائل فوٹو

لاہور: آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کہا ہے کہ ڈی پی او حافظ آباد کی ٹرانسفر پولیس ڈیپارٹمنٹ کا مکمل طور پر انتظامی فیصلہ ہے، جو ادارہ جاتی ضروریات کے مطابق کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرانسفر اور پوسٹنگ پولیس انتظامیہ کا معمول کا حصہ ہیں، جبکہ پنجاب پولیس غیر جانبدارانہ پولیسنگ، نظم و ضبط اور عوامی خدمت پر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہے۔