اطالوی وزیراعظم جورجیا میلونی نے سگریٹ نوشی ترک کا اعلان کر دیا

میلونی نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ ماہ سے سگریٹ چھوڑ دی ہے۔

June 17, 2026 · بام دنیا
فوٹو سوشل میڈیا

فوٹو سوشل میڈیا

جنیوا: اطالوی وزیراعظم جورجیا میلونی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے سگریٹ نوشی ترک کر دی۔

نجی ٹی وی کے مطابق یہ بات انہوں نے فرانس میں منعقدہ جی 7 اجلاس کے موقع پر عالمی رہنماؤں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کے دوران بتائی۔ جارجیا میلونی  ماضی کے انٹرویوز میں بتا چکی ہیں کہ وہ 13 سال تک سگریٹ نوشی سے دور رہیں تاہم بعد میں دوبارہ اس عادت میں مبتلا ہو گئیں۔

جی 7 اجلاس کے موقع پر جب یورپی رہنما آپس میں گفتگو کر رہے تھے تو میلونی نے کہا کہ انہیں چوکنا رہنے کے لیے کافی کی ضرورت ہے۔ اس پر جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے مذاق میں سگریٹ کا ذکر کیا، جس پر میلونی نے جواب دیا کہ انہوں نے گزشتہ ماہ سے سگریٹ چھوڑ دی ہے۔