سعودی پرچم بردار3 سپر ٹینکرز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی
اوتاد، جحام اور شادن نامی یہ ٹینکر تنازع کے آغاز سے ہی آبنائے ہرمز کے مغرب میں خلیج میں لنگر انداز تھے۔
فائل فوٹو
لندن: سعودی پرچم بردار3 سپر ٹینکرز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی.
میرین ٹریفک کے اعداد و شمار کے مطابق ان جہازوں نے اپنی پوزیشن نشر کرنے والے ٹرانسمیٹر بند رکھ کر یہ راستہ عبور کیا اور خلیجِ عمان میں داخل ہونے کے بعد انھیں دوبارہ فعال کر دیا۔
اوتاد، جحام اور شادن نامی یہ ٹینکر تنازع کے آغاز سے ہی آبنائے ہرمز کے مغرب میں خلیج میں لنگر انداز تھے۔
میرین ٹریفک کے اعداد و شمار کے مطابق تینوں ٹینکرز نے سعودی عرب کے ساحلی شہر راس تنورہ سے خود پر تیل لادا تھا۔ ان میں سے دو نے تنازع شروع ہونے سے پہلے 27 اور 28 فروری کو مال برداری کی تھی جبکہ تیسرے نے جنگ شروع ہونے کے ایک ہفتے بعد 7 مارچ کو تیل لادا۔
اوتاد اور شادن اس وقت بالترتیب کوریا اور جاپان کو اپنی متوقع منزل کے طور پر نشر کر رہے ہیں۔ جحام اس وقت کسی مقام کو نشر نہیں کر رہا۔