وعدہ خلافی ہونے پر ہم بھرپور ردعمل دیں گے۔قالیباف
محمد باقر قالیباف نے معاہدے کی شرائط پر عملدرآمد یقینی بنانے کا عزم ظاہر کردیا
فائل فوٹو
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے خبردار کیا ہے کہ اگر کسی فریق نے معاہدے کی خلاف ورزی کی یا غیر ضروری مطالبات پیش کیے تو ایران سخت اور فیصلہ کن ردعمل دے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں محمد باقر قالیباف نے کہا کہ سپریم لیڈر کی ہدایت پر معاہدے کی تمام شقوں اور شرائط پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران اپنے وعدوں کا پابند ہے، تاہم اگر مخالف فریق نے بد نیتی کا مظاہرہ کیا، معاہدے سے انحراف کیا یا حد سے زیادہ مطالبات سامنے لایا تو تہران بھرپور جواب دینے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں کرے گا۔
قالیباف نے مزید کہا کہ دشمن ماضی میں اپنے اقدامات کے نتائج دیکھ چکا ہے، اس لیے اگر دوبارہ وہی روش اختیار کی گئی تو اس بار اسے پہلے سے زیادہ سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔