امریکہ ایران مذاکرات آج سوئٹزرلینڈ میں شروع ہوں گے

برجنسٹاک میں اہم ملاقات، شرکا کی تفصیلات کو تاحال خفیہ رکھا گیا ہے

June 19, 2026 · بام دنیا

مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد امریکہ اور ایران کے درمیان باضابطہ مذاکرات کا آغاز آج سوئٹزرلینڈ کے شہر برجنسٹاک میں ہوگا۔

سوئس وزارتِ خارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے نمائندے معاہدے پر عملدرآمد کے طریقہ کار اور آئندہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کے لیے ملاقات کریں گے۔ مذاکرات میں ثالثی کا کردار ادا کرنے والے پاکستان اور قطر کے نمائندوں کی شرکت بھی متوقع ہے۔

تاحال یہ واضح نہیں کیا گیا کہ مذاکرات میں امریکا اور ایران کی جانب سے کون سے حکام شریک ہوں گے اور بات چیت کا دائرۂ کار کیا ہوگا۔

سوئس حکام نے اجلاس کے ایجنڈے اور شرکا سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کیں، جبکہ تازہ اعلامیے میں دیگر ممالک کی ممکنہ شرکت کا ذکر بھی شامل نہیں کیا گیا۔