فیس بک مونیٹائزیشن میں بڑی تبدیلی،کمائی کے نئے آسان طریقے متعارف

نئے نظام کے تحت اگر کوئی پیج 28 دنوں میں 3 لاکھ ویوز حاصل کر لیتا ہے تو اسے کانٹینٹ مونیٹائزیشن ٹول تک رسائی مل سکتی ہے

June 20, 2026 · بام دنیا
فیس بک مونیٹائزیشن میں بڑی تبدیلی،کمائی کے نئے آسان طریقے متعارف

پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین کے لیے فیس بک سے ڈالر کمانے کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے بعد کانٹینٹ کریئیٹرز کے لیے کمائی کا عمل نسبتاً آسان ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیس بک کی جانب سے مونیٹائزیشن کے بعض اصولوں میں نرمی کی گئی ہے، جس کے تحت کچھ پیجز اور اکاؤنٹس کے لیے کمائی شروع کرنے کا نیا اور آسان ٹارگٹ متعارف کرایا گیا ہے۔

نئے نظام کے تحت اگر کوئی پیج 28 دنوں میں 3 لاکھ ویوز حاصل کر لیتا ہے تو اسے کانٹینٹ مونیٹائزیشن ٹول تک رسائی مل سکتی ہے، جس کے بعد ڈالرز میں آمدن کا آغاز ممکن ہو جاتا ہے۔

اس سے قبل مونیٹائزیشن کے لیے سخت شرائط رکھی گئی تھیں جن میں 10 ہزار فالوورز اور لاکھوں منٹ کا واچ ٹائم شامل تھا، تاہم اب بعض اکاؤنٹس کے لیے یہ شرائط نرم کر دی گئی ہیں۔

ماہرین کے مطابق اس تبدیلی سے نئے کانٹینٹ کریئیٹرز کو فائدہ ہو سکتا ہے، تاہم فیس بک کی پالیسیوں اور دیگر شرائط پر عمل کرنا اب بھی لازمی ہوگا۔

یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ یہ اپڈیٹ تمام اکاؤنٹس یا پیجز پر یکساں طور پر نافذ نہیں کی گئی بلکہ صرف منتخب صارفین کو اس کا فائدہ حاصل ہو رہا ہے۔