ایک ریل سے 76 لاکھ روپے کما لیے،انفلوئنسر اوری کا دعویٰ

ان کی زیادہ تر کمائی برانڈز کے ساتھ معاہدوں اور مختلف تقریبات میں شرکت سے ہوتی ہے۔

June 20, 2026 · بام دنیا

بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر اوری (اورہان اوترامانی) نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ صرف ایک سوشل میڈیا ریل کے ذریعے لاکھوں روپے کی آمدن حاصل کرتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں اوری سے ان کی آمدن کے ذرائع سے متعلق سوال کیا گیا، جس پر انہوں نے بتایا کہ ان کی زیادہ تر کمائی برانڈز کے ساتھ معاہدوں اور مختلف تقریبات میں شرکت سے ہوتی ہے۔

اوری کے مطابق گزشتہ ماہ انہوں نے صرف ایک سوشل میڈیا ریل سے تقریباً 76 لاکھ بھارتی روپے کمائے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ مختلف تقریبات جیسے ڈنر، شادیوں اور سالگرہ میں شرکت کے لیے بھی 15 سے 25 لاکھ روپے تک فیس وصول کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تقریبات میں وہ مہمانوں سے ملاقات، گفتگو اور مخصوص انداز میں تصاویر کے لیے پوز دیتے ہیں، جس کے باعث ان کی موجودگی سوشل میڈیا پر وائرل ہو جاتی ہے۔