ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں 60 روز تک ٹول ٹیکس نہ لینے کا اعلان
ایران سے معاہدہ نہ ہونے پر امریکہ ٹیکس عائد کر سکتا ہے۔ امریکی صدر
فائل فوٹو
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ جنگ بندی کے دوران آئندہ 60 روز تک آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں پر کسی قسم کا ٹول ٹیکس عائد نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ 60 روزہ مدت مکمل ہونے کے بعد بھی ٹول ٹیکس نافذ نہیں ہوگا، الا یہ کہ اس حوالے سے امریکہ کوئی نیا فیصلہ کرے۔
صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ اگر اس مدت کے دوران امریکہ اور ایران کے درمیان کوئی جامع معاہدہ طے نہ پا سکا تو واشنگٹن خطے میں فراہم کی جانے والی سکیورٹی خدمات اور ان پر آنے والے اخراجات کے پیش نظر ٹول ٹیکس عائد کرنے پر غور کر سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد ماضی، حال اور مستقبل میں سکیورٹی پر ہونے والے اخراجات کی تلافی کرنا ہوگا۔