لبنان میں اسرائیلی فوجی ہلاک۔ 13 زخمی

لبنان میں دو روز میں اسرائیل کے پانچ فوجی مارے گئے

June 21, 2026 · بام دنیا

اسرائیلی فوج نے ہفتہ کی صبح لبنان میں ایک اسرائیلی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسی حملے میں 13 دیگر فوجی بھی زخمی ہوئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ کفر تبنیت کے علاقے میں فوجیوں کی پوزیشن پر راکٹوں کی بوچھاڑ اور ڈرون حملہ کیا گیا۔

اخبار کے مطابق اسرائیلی فوجی علی طاہر پہاڑی کے نیچے واقع حزب اللہ کی ایک بڑی زیرِ زمین تنصیب پر قبضے کی کارروائی میں حصہ لے رہے تھے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا جب جمعہ کی صبح بھی اسی تنصیب پر قبضے کی کارروائی کے دوران چار اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔