لبنان میں اسرائیلی حملے۔ متاثرہ خاندان لاپتہ افراد کی تلاش میں

ذیلی: قنّریت اور بارش میں درجنوں ہلاکتیں ہوئیں۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں

June 21, 2026 · بام دنیا

لبنان کے دیہات قنّریت اور بارش کے رہائشی ہفتہ کے روز ہونے والے مہلک اسرائیلی حملوں کے بعد اپنے پیاروں کی تلاش میں مصروف ہیں۔

ساحلی شہر صیدا کے قریب واقع قنّریت گاؤں میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم سات افراد ہلاک ہوئے۔ اسی علاقے میں قصام غدار نے بتایا کہ ان کے خاندان کے نو افراد لاپتہ ہیں۔

انہوں نے تباہ شدہ عمارت کے پاس کھڑے ہو کر کہا کہ “یہ میرے سسرال کا گھر ہے۔ میرے سالے، میری بیوی کے دو بھائی، میری ساس اور میرا بیٹا ابھی تک نہیں ملے۔ دو بچے بھی شامل ہیں، ایک صرف ایک ماہ کا اور دوسرا دو ماہ کا تھا۔ نو شہداء ہیں اور ابھی تک ان میں سے کسی کی لاش نہیں ملی۔

لبنانی حکام کے مطابق مارچ سے شروع ہونے والے ان حملوں میں اب تک 4 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

بارش کے علاقے میں، جہاں ایک ہی خاندان کے چار افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے، ریسکیو کارکن اب بھی لاشیں نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ایک عینی شاہد عباس عزالدین نے بتایا کہ “لوگ اندر سو رہے تھے۔ بچے، ایک عورت اور اس کا شوہر۔ کل اسرائیلی دشمن کے ساتھ جنگ بندی ہونی تھی۔