گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کیلئےعلیم خان نے بلاول کی پیشکش قبول کرلی
پیپلز پارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی کا مشترکہ حکومت بنانے پر اتفاق
فائل فوٹو
اسلام آباد: گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کے لیے استحکام پاکستان پارٹی کے صدر علیم خان نے پیپلز پارٹی کی پیشکش قبول کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور علیم خان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں گلگت بلتستان میں مل کر حکومت بنانے پر بات چیت ہوئی۔
پیپلز پارٹی نے استحکام پاکستان پارٹی کو حکومت سازی میں شراکت داری کی دعوت دی جس پر علیم خان نے ہر ممکن حمایت کی یقین دہانی کرائی۔
علیم خان نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی گلگت بلتستان میں وزیر اعلیٰ، اسپیکر اور دیگر عہدوں کے انتخاب میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو سے خوشگوار اور مثبت بات چیت ہوئی ہے اور متعلقہ عہدوں پر بھاری اکثریت سے کامیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔