مفاہمتی یادداشت جنگ کے خاتمے کی بنیاد ہے: قطری وزیراعظم
مذاکرات اور علاقائی سلامتی امور پر پیش رفت ممکن قرار دی گئی
فائل فوٹو
دوحہ میں قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان نے کہا ہے کہ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد جنگ کے خاتمے کی جانب پیش رفت ممکن ہو گئی ہے۔
عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابتدائی معاہدہ پاکستانی شراکت داروں کی بھرپور سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے علاقائی اور عالمی حمایت کے ذریعے مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
قطری وزیراعظم کے مطابق مفاہمتی یادداشت کا بنیادی مقصد جنگ کے خاتمے کی راہ ہموار کرنا اور آئندہ مذاکرات کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ آئندہ مذاکرات میں ایرانی جوہری پروگرام، آبنائے ہرمز اور خطے کی سلامتی سمیت اہم علاقائی امور پر بات چیت کی جائے گی۔