فیفاورلڈکپ:ایرانی ٹیم نےلاس اینجلس میں میچ کےبعد اسٹیڈیم کےلاکر روم میں پیغام چھوڑدیا
ایران نے بیلجیئم میچ کے بعد امن اور احترام کی اپیل کی
فائل فوٹو
لاس اینجلس: ایرانی فٹبال ٹیم نے لاس اینجلس میں بیلجیئم کے خلاف میچ کے بعد اسٹیڈیم کے لاکر روم میں ہاتھ سے لکھا ہوا پیغام چھوڑا، جس میں امریکی میزائل حملے کے متاثرین کا حوالہ دیا گیا تھا۔
ورلڈکپ میں ایران کے میچز امریکا میں ہو رہے ہیں جبکہ ٹیم کا بیس کیمپ میکسیکو میں ہے۔
ایرانی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے بعد بیلجیئم کے خلاف بھی اپنا گروپ میچ لاس اینجلس میں کھیلا، جس کے بعد لاکر روم میں پیغام چھوڑا گیا۔
پیغام میں لکھا تھا کہ “ہزاروں سال قدیم فارس سے لے کر آج کے مہذب ایران تک، ایران کی روح زندہ اور ثابت قدم ہے۔ ہم فخر کے ساتھ لاس اینجلس آئے، عزت و وقار کے ساتھ مقابلہ کیا اور سربلندی کے ساتھ رخصت ہو رہے ہیں۔ لاس اینجلس، آپ کی مہمان نوازی کا شکریہ۔”
ایرانی ٹیم نے پیغام میں اپنے شائقین کا بھی شکریہ ادا کیا اور تمام اقوام کے درمیان امن، باہمی احترام اور دوستی کے فروغ کی اپیل کی۔
پیغام میں “#168” اور “#Minab” کی عبارتیں بھی شامل تھیں۔