لاہور میں گاڑی سے لاش اور پولیس وردی ملنے کا کیس حل
ڈیفنس میں گاڑی سے لاش ملنے کے واقعے کی پولیس تحقیقات مکمل
June 24, 2026 · قومی
فائل فوٹو
لاہور کے علاقے ڈیفنس سے دو روز قبل گاڑی سے لاش ملنے کا کیس حل ہو گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عادل نامی شخص کو قتل نہیں کیا گیا بلکہ اس نے خودکشی کی۔ متوفی خاندانی تنازعات اور ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔
پولیس کے مطابق گاڑی سے ملنے والی پولیس وردی سب انسپکٹر طاہر کی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ متوفی اور سب انسپکٹر طاہر آپس میں دوست تھے۔
واضح رہے کہ پولیس کو سڑک کے کنارے کھڑی گاڑی سے لاش ملی تھی جس کے بعد واقعے کی تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا۔