اسپورٹس فارلائف والی بال کوچنگ کورس کا کامیاب انعقاد
نلسن اسپانسرڈ ایونٹ کوپاکستان اورسندھایسوسی ایشن کی بھرپور معاونت حاصل تھی
اسپورٹس فارلائف والی بال کوچنگ کورس کے اختتام پر مہمانانِ گرامی اورکامیاب شرکاء سرٹیفکیٹس کے ہمراہ گروپ فوٹو
کراچی: الفاہ ایجوکیشن نیٹ ورک کے زیر اہتمام، اسپورٹس فار لائف کے تعاون سے الفاہ ہائی اسکول میں اسپورٹس فار لائف والی بال کوچنگ کورس کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس میں نلسن پینٹس نے بطوراسپورٹنگ پارٹنر شرکت کی۔
اس اہم تربیتی کورس کو پاکستان والی بال فیڈریشن اور سندھ والی بال ایسوسی ایشن کی بھرپور معاونت حاصل تھی، جس میں ملک بھر سے طلبہ، کھلاڑیوں اور کوچز نے مروجہ قوانین اور میچ ریگولیشنز سیکھے۔ پاکستان والی بال ٹیم کے ہیڈ کوچ سعید احمد خان نے بطور لیڈ ٹرینر پیشہ ورانہ تربیتی ٹپس دیں جبکہ فیڈریشن کے ریفری شاہباز باجوہ نے اسکورنگ اور ضوابط پر تفصیلی لیکچر دیا۔
کورس میں نمایاں کارکردگی پر الفاہ نیٹ ورک کے کاشف عالم کو بہترین مرد اور تضمین راشد صدیقی کو بہترین خاتون کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ تمام شرکاء میں سرٹیفکیٹس، ٹی شرٹس اور تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔اسپورٹس فارلائف کے سی ای او شہزاد قاضی نے الفاہ ایجوکیشن نیٹ ورک کے ڈائریکٹر سرکاشان اقبال اور پرنسپل اقراعدیل کا اسکول کیمپس بطوروینیوفراہم کرنے پرشکریہ ادا کرتے ہوئے کورس کو انتہائی کامیاب قراردیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئراسپورٹس مینیجرماجد رسول، نجمہ غیاث اورسید خضر نے گراس روٹ لیول پرکھیلوں کے فروغ اورکوچز کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے الفاہ نیٹ ورک کے مستقل عزم کا اعادہ کیا۔
اس موقع پرنلسن پینٹس کے مینیجرمارکیٹنگ فیضان افتخارنے کورس مکمل کرنے والے طلبہ کو مبارکباد دی اور روزمرہ زندگی میں کھیلوں کی اہمیت پرزور دیتے ہوئے مستقبل میں بھی اسپورٹس فارلائف کی مہمات کی غیرمشروط حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا۔