ایبٹ آباد میں بائیک رائیڈر اسامہ قتل کیس کا ملزم گرفتار
بائیک رائیڈر اسامہ کے قتل کے بعد عوام نے ملزمان کی فوری سزا کا مطالبہ کیا
فائل فوٹو
ایبٹ آباد میں بائیک رائیڈر اسامہ کے قتل کیس میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، جس کے بعد علاقے میں جزوی اطمینان اور عوامی سطح پر ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔
ایبٹ آباد (نوید اکرم عباسی) سرکل بکوٹ یونین کونسل ککمنگ کوٹلی کے نوجوان بائیک رائیڈر اسامہ کو فوارہ چوک ایبٹ آباد سے بکنگ کرکے آبائی گاؤں لے جا کر بعد ازاں ویران مقام جندر ڈھکی میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔
تھانہ نواں شہر میں واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقتول دو کمسن بچوں کا باپ تھا اور نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد اسے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق ویران مقام پر سڑک کنارے کھڑی موٹر سائیکل اور قریب ہی مقتول کی لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی گئی۔
عوام علاقہ میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور قاتل یا قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔