اوکاڑہ میں گھر سے خاتون اور تین بچوں کی لاشیں برآمد

جندراکہ میں افسوسناک واقعہ، تحقیقات شروع

June 27, 2026 · قومی

فائل فوٹو

اوکاڑہ میں گھر سے خاتون اور تین بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اوکاڑہ کے علاقے جندراکہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک گھر کے بند کمرے سے خاتون اور اس کے تین بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں فوزیہ بی بی اور ان کے تین بچے شامل ہیں۔

فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحویل میں لے لیا ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں اور مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔