جائیدادتنازعہ،بیٹے نے دوست کےساتھ ملکر باپ کو قتل کردیا

دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ، موبائل فون اور موٹرسائیکل بھی برآمد کر لی گئی۔

July 1, 2026 · جرم وسزا
جائیدادتنازعہ،بیٹے نے دوست کےساتھ ملکر باپ کو قتل کردیا

جائیدادتنازعہ،بیٹے نے دوست کےساتھ ملکر باپ کو قتل کردیا

کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں جائیداد کے تنازع پر پیش آنے والے قتل کے ایک مقدمے میں پولیس نے مقتول کے بیٹے اور اس کے قریبی دوست کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعے کو ڈکیتی کا نتیجہ ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم تفتیش کے دوران حاصل ہونے والے شواہد اور ٹیکنیکل معلومات کی بنیاد پر کیس کا رخ تبدیل ہوا اور اصل حقائق سامنے آئے۔

تحقیقات کے مطابق مقتول محمد اقبال کو مبینہ طور پر منصوبہ بندی کے تحت فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے بیٹے پر الزام ہے کہ اس نے جائیداد کے تنازع کے باعث اپنے دوست کے ساتھ مل کر واردات کی منصوبہ بندی کی۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ، موبائل فون اور موٹرسائیکل بھی برآمد کر لی گئی۔

واقعے کا مقدمہ تھانہ ابراہیم حیدری میں قتل کی دفعات کے تحت درج ہے، جبکہ ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمے کے تمام پہلوؤں پر مزید تحقیقات جاری ہیں اور اگر اس کیس میں کسی اور کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آئے تو قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔