آبنائے ہرمز میں امریکی فوج کی ایرانی اہداف پر کارروائی

آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائی کی رپورٹ، تفصیلات تاحال سامنے نہ آسکیں

July 12, 2026 · |, بام دنیا

غیر ملکی خبر رساں ادارے ایکسیوس (Axios) نے ایک امریکی عہدیدار کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج آبنائے ہرمز کے علاقے میں ایرانی اہداف کو نشانہ بنا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کارروائیوں کی نوعیت، نشانہ بنائے گئے مقامات یا ممکنہ جانی و مالی نقصانات سے متعلق فوری طور پر کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

امریکی یا ایرانی حکام کی جانب سے بھی اس حوالے سے باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا، جس کے باعث کارروائی کی مکمل نوعیت اور نتائج تاحال واضح نہیں ہو سکے۔