پاکستان کے سخت مخالف امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم چل بسے
لنڈسے گراہم امریکی سیاست میں ایک نمایاں مقام رکھتے تھے۔ وہ طویل عرصے تک امریکی سینیٹ میں ریاست جنوبی کیرولائنا کی نمائندگی کرتے رہے
امریکا کی ریاست جنوبی کیرولائنا سے تعلق رکھنے والے معروف ریپبلکن سینیٹر لنڈسے گراہم چل بسے۔ ان کی عمر 71 برس تھی۔ ان کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وہ مختصر اور اچانک علالت کے بعد ہفتہ کی شام دنیا سے رخصت ہوگئے
اہل خانہ نے سینیٹر لنڈسے گراہم کے کے چل بسنے کی تصدیق کرتے ہوئے عوام سے دعاؤں کی اپیل کی ہے اور اس مشکل وقت میں ان کی نجی زندگی کے احترام کی درخواست کی ہے۔
لنڈسے گراہم امریکی سیاست میں ایک نمایاں مقام رکھتے تھے۔ وہ طویل عرصے تک امریکی سینیٹ میں ریاست جنوبی کیرولائنا کی نمائندگی کرتے رہے اور دفاع، قومی سلامتی اور خارجہ امور کے معاملات میں ان کا کردار اہم سمجھا جاتا تھا۔
سینیٹر گراہم امریکی فضائیہ کے ریزرو افسر بھی رہ چکے تھے اور فوجی امور پر گہری نظر رکھتے تھے۔ اپنے سیاسی دور میں انہوں نے عراق، افغانستان، یوکرین اور مشرق وسطیٰ سے متعلق امریکی پالیسیوں پر بھی مؤقف پیش کیا۔
انہوں نے 2016 میں ریپبلکن پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار بننے کی کوشش کی تھی، تاہم بعد میں وہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی سیاسی اتحادیوں میں شامل ہوگئے اور کئی اہم پالیسی معاملات پر ان کی حمایت کرتے رہے۔
لنڈسے گراہم کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد امریکی سیاسی حلقوں میں افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ مختلف رہنماؤں نے ان کی طویل سیاسی خدمات اور عوامی کردار کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
ان کی وفات کی مزید تفصیلات اور آخری رسومات سے متعلق معلومات بعد میں جاری کیے جانے کا امکان ہے۔