امریکی فضائی حملے۔ایران کے شہر یاسوج میں فوجی تنصیب کو نشانہ بنایاگیا

آبنائے ہرمز کی کشیدگی پر امریکہ اور ایران کے درمیان حملوں کا سلسلہ جاری

July 12, 2026 · بام دنیا

ایرانی سیکیورٹی حکام کے مطابق امریکا نے جنوب مغربی ایران کے صوبہ کہگیلویہ و بویراحمد کے شہر یاسوج کے نواح میں واقع ایک فوجی تنصیب پر فضائی حملہ کیا ہے۔

ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کے مطابق امریکی افواج نے یاسوج کے مضافاتی علاقے میں قائم عسکری تنصیب کو نشانہ بنایا۔

رپورٹس کے مطابق امریکا نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ایران پر تین مراحل میں فضائی حملے کیے، جن کی وجہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے، ایرانی علاقائی پانیوں سے بچ کر سفر کرنے والے بحری جہازوں پر حملوں کو قرار دیا جا رہا ہے۔

اس کے جواب میں ایران نے خطے میں امریکی فوجی اڈوں کی میزبانی کرنے والے ممالک کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ آبنائے ہرمز پر کنٹرول اس کا حق ہے اور وہاں سے گزرنے والے جہازوں سے ممکنہ طور پر فیس وصول کی جا سکتی ہے۔