سینٹکام کا ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائیوں کا اعلان

کارروائی کا مقصد تجارتی اور شہری بحری جہازوں کو لاحق خطرات کم کرنا ہے

July 13, 2026 · بام دنیا

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے اعلان کیا ہے کہ امریکی افواج نے ایران کے خلاف مزید فضائی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

سینٹکام کے مطابق ان حملوں کا بنیادی مقصد آبنائے ہرمز سے گزرنے والے شہری اور تجارتی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کی ایرانی صلاحیت کو کمزور کرنا ہے۔

جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائیاں امریکی کمانڈر اِن چیف کی ہدایات پر کی جا رہی ہیں تاکہ خطے میں بحری آمدورفت کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے اور ایران کو اپنے اقدامات پر جواب دہ ٹھہرایا جا سکے۔

سینٹکام کا کہنا ہے کہ امریکی افواج خطے میں بین الاقوامی بحری راستوں کے تحفظ اور تجارتی جہازوں کی بلا رکاوٹ نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات جاری رکھیں گی۔