ٹرمپ کا اپنی مقبولیت 59 فیصد ہونے کا دعویٰ
تازہ سرویز میں امریکی صدر ٹرمپ کا دعویٰ مسترد۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی عوامی مقبولیت کی شرح 59 فیصد تک پہنچ گئی ہے، تاہم حالیہ رائے عامہ کے جائزے اس دعوے کی تصدیق نہیں کرتے۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر ایک مختصر پیغام میں لکھا کہ “میری مقبولیت 59 فیصد ہے، قیمتیں کم ہو رہی ہیں، جبکہ تیل اور گیس بھی سستے ہو رہے ہیں۔”
تاہم انہوں نے اپنی مقبولیت کے اس دعوے کے لیے کسی سروے یا ادارے کا حوالہ نہیں دیا۔
دوسری جانب رواں ماہ جاری ہونے والے تازہ عوامی جائزوں، جن میں ہیرس ایکس (HarrisX) اور کوانٹس انسائٹس (Quantus Insights) شامل ہیں، کے مطابق تقریباً 43 فیصد امریکی ٹرمپ کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، جبکہ 54 سے 55 فیصد افراد نے ان کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔