بینکاک کے بار میں خوفناک آتشزدگی۔ 27 افراد ہلاک، 63 زخمی

اسٹیج کے قریب سرکٹ بریکر سے دھواں اٹھنے کے بعد دھماکہ ہوا۔ ابتدائی تحقیقات

July 13, 2026 · بام دنیا

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک کے مضافاتی علاقے میں واقع ایک بار اور ریسٹورنٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 27 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 63 افراد زخمی ہوگئے۔

تھائی وزیراعظم نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آتشزدگی کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق بار میں موجود موسیقاروں نے بتایا کہ حادثے سے قبل اسٹیج کے قریب نصب سرکٹ بریکر سے دھواں اٹھتا دیکھا گیا، جس کے فوراً بعد بجلی منقطع ہوگئی اور پھر زور دار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں آگ نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا، جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔